Ads

روس میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ، 18 افراد زخمی

روس میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ، 18 افراد زخمی

سوچی: روس میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سوچی میں ماسکو سے آنے والے طیارے بوئنگ 737-800 کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئے ہیں زیادہ تر مسافر طیارے میں لگنے والی آگ سے جھلس کرزخمی ہوئے۔

سوچی ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق یوتیئرایئرلائن کی پرواز UT579  ماسکو سے 164 مسافروں اور عملے کے 6 افراد کو لے کر سوچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ پائلٹ کی حاضر دماغی اور ریسکیو عملے کی بروقت امدادی کارروائی کے سبب مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے جب کہ کچھ کاربن مونو آکسائیئد گیس کا شکار ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ کا ایک ملازم امدادی کام کے دوران دل کے دورے کے باعث ہلاک ہو گیا۔

The post روس میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ، 18 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LMKxz5

via Blogger https://ift.tt/2LGtuPn
September 01, 2018 at 04:43AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment