لاہور: 2019 کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی 4 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور 8 روز تک پاکستان میں رہے گی۔
آئی سی سی کی جانب سے چند ہفتے پہلے جاری کیے گئے پروگرام کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان میں 8 روز رہے گی۔ پہلے مرحلے میں ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، جہاں ایک تقریب میں کرکٹرز کے ساتھ پی سی بی حکام بھی شریک ہوں گے، اسکے علاوہ ٹرافی کو مقامی تعلیمی اداروں میں بھی لے جایا جائے گا جہاں طلبا کو تصاویر اورسیلفیاں بنانے کا موقع مل سکے گا۔
لاہور کے بعد ٹرافی کو اسلام آباد لے جایا جائے گا، اسلام آباد میں ٹرافی کی آمد کے حوالے سے تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بھی شرکت کا امکان ہے تاہم باقاعدہ طور پر کرکٹ کے پیٹرن انچیف کی جانب سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے، آئی سی سی ٹرافی کو کراچی بھی لے جایا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ان دنوں میگا ایوںٹ میں شریک ممالک کے دورے پر ہے، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ہے۔
The post آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OkNb4K
0 comments:
Post a Comment