ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم’’سوئی دھاگا‘‘ نے دو دن میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون کی فلم ’’سوئی دھاگا‘‘شائقین کو بھاگئی، فلم نے ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ30 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز 12 کروڑ 25 لاکھ کابزنس کرکے مجموعی طور پر 20 کروڑ 55 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی ہے۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک فلم 35 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلے گی۔
فلم ’’سوئی دھاگا‘‘میں ورون دھون اورانوشکا شرما میاں بیوی کا کردار اداکررہے ہیں، انوشکا کا کردار فلم میں گھریلو خاتون کا ہے جو اپنے شوہر ورون دھون کو خود کی پہچان بنانے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
The post انوشکا اور ورون کی ’’سوئی دھاگا‘‘ نے دو دن میں 20 کروڑ کمالیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NaEgxZ
0 comments:
Post a Comment