Ads

لاہور میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق

 لاہور: بادامی باغ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے پڑوس کی چھت پر کھڑی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں شادی کی خوشیوں نے پڑوسی کے گھر صف ماتم بچھا دی، دلہے کی بارات واپس پہنچی تو شادی میں شریک باراتیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہمسایوں کی چھت پر کھڑی 22 سالہ ماریہ جاں بحق ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور میں شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد زندہ جلادیا

اہل علاقہ کے مطابق  ہوائی فائرنگ کے خلاف انہوں نے پولیس کو بلایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو پہلے گرفتار کیا لیکن پھر رشوت لے کر چھوڑ دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ماریہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف دے جب کہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

The post لاہور میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NcEngz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment