Ads

22 فٹ طویل مونچھوں والا بھارتی شہری

راجستھان: بھارت میں 58 سالہ سرکاری ملازم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مونچھیں دنیا میں سب سے طویل ہیں اور وہ روزانہ 3 گھنٹے مونچھوں کی دیکھ بھال پر صرف کرتا ہے۔

گردھر ویاس کا تعلق راجستھان کے علاقے بیکانیر سے ہے اور اس کی مونچھوں کی کل لمبائی 22 فٹ ہے اسی وجہ سے وہ پورے علاقے کی مشہور شخصیت بن چکا ہے اور لوگ اس کے ساتھ تصاویر کھنچواتے ہیں۔ گردھر گزشتہ 30 برس سے اپنی مونچھوں کو بڑھا رہا ہے۔

اسے یقین تھا کہ اس کی مونچھیں ایک دن اتنی طویل ہوجائیں گی کہ دنیا بھر میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔ اس سے قبل طویل ترین مونچھوں کا ریکارڈ رام سنگھ نے قائم کیا تھا جس کی مونچھیں ساڑھے 18 فٹ طویل تھیں۔ گردھر ویاس کا اعتراف ہے کہ یہ شوق آسان نہیں اور بہت توجہ چاہتا ہے۔

صبح بیدار ہونے کے بعد وہ اپنی مونچھیں بستر پر پھیلا دیتے ہیں اور ان پر دو گھنٹے تک خاص تیل لگاتے ہیں۔ پھر شام کو وہ لیموں میں کالی مرچ ڈال کر مونچھوں پر لگاتے ہیں تاکہ وہ نرم رہیں۔ وہ سال میں ایک مرتبہ مونچھوں کو دھوتے ہیں لیکن کوئی شیمپو استعمال نہیں کرتے۔

The post 22 فٹ طویل مونچھوں والا بھارتی شہری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P3BEE5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment