Ads

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 طلبہ شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بانڈی پورا میں ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے آخری روز تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تینوں نوجوان طالب علم تھے جنہیں حراست کے دوسرے روز گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 34 کشمیری شہید

ضلع بانڈی پورا میں ایک بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ قابض فوج نے ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی مشق کے دوران گولیاں لگنے سے دو سپاہی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے ماہ اگست کے آخری روز بھی دو کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 طلبہ شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PYKC67
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment