Ads

سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی

سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی

 کراچی: سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے باقی 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بحث مکمل ہونے کے بعدآئندہ 9 ماہ  کا  8 کھرب 51 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ برائے 2018-19

بجٹ کی منظوری کے وقت حکومت کی جانب سے 153مطالبات زر پیش کئے گئے جن کی ایوان نے مرحلہ وار کثرت رائے سے منظوری دی ۔ اپوزیشن کے مختلف ارکان نے کٹوتی کی مجموعی طور پر 113تحاریک پیش کی تھیں جنہیں ایوان کی جانب سے کثرت رائے سے رد کیاگیا، بجٹ کی منظوری کے وقت قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی کٹوتی کی کئی تحاریک پیش کی تھیں لیکن انہوں نے اچانک اپنی تمام تحاریک واپس لینے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن ارکان کی کٹوتی کی یہ تحاریک مختلف حکومتی اخراجات سے متعلق تھیں۔

The post سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OZBIV2

via Blogger https://ift.tt/2NbLX7g
September 30, 2018 at 06:11AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment