Ads

سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے، وفاقی شرعی عدالت

سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے، وفاقی شرعی عدالت

 اسلام آباد: چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت شیخ نجم الحسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت میں سود کے خاتمے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 4 وفاقی قوانین ختم ہونے پر متعدد درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر فریقین رباہ اور انٹرسٹ کی تعریف پر دلائل دیں۔ اٹارنی جنرل نے درخواست کی کہ عدالت پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے میں اٹھائے گئے سوالات کو نمٹائے، سب سے اہم رباہ کی تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ کے غضب کو دعوت دینے والے

چیف جسٹس شیخ نجم الحسن نے ریمارکس دیے کہ ہمارا دائرہ اختیار مختلف ہے، سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے اور شرعی عدالت صرف ہدایت دے سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بالآخر سود کا خاتمہ اسمبلی نے کرنا ہے، شرعی عدالت حتمی حل بھی نہیں دے سکتی بلکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حتمی حل دینا ہے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

The post سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے، وفاقی شرعی عدالت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xLio6R

via Blogger https://ift.tt/2MRqBfb
September 24, 2018 at 01:37AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment