Ads

عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف رنجشیں بھلا کر پھر سے دوست بن گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکارہ عالیہ بھٹ رنجشیں بھلاکر پھر سے دوست بن گئیں۔

بھارتی میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کی دوستی ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں اور اس دوستی کی ٹوٹنے کی وجہ اداکار رنبیر کپور کو قرار دیا جارہا تھا تاہم اب دونوں اداکاراؤں نے اپنے درمیان رنجشیں بھلاکر ایک بار پھر دوستی کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کو لائک کیا ہے جس کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں اداکاراؤں کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے اور دونوں رنجشیں بھلا کر ایک بار پھر دوست بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور عالیہ بھٹ کئی بار رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اقرار بھی کرچکی ہیں تاہم عالیہ سے قبل رنبیر کپور اور کترینہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور یہی وجہ عالیہ اور کترینہ کے درمیان تلخی کا سبب بنی تھی۔

The post عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف رنجشیں بھلا کر پھر سے دوست بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xMTnbZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment