Ads

کرینہ کپور کا موٹاپے کا شکار خواتین کے لیے اہم پیغام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے موٹاپے کا شکار خواتین و لڑکیوں کے لیے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبلا ہونا صحت مندی کی نشانی نہیں ہے۔

حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور خان نے بڑھے ہوئے وزن اور  خواتین میں دبلے ہونے کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا اگر وزن کم کرنا آپ کے کام کا حصہ ہے جیسے کہ اداکارائیں اپنے کام کے لیے وزن کم کرتی ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

کرینہ کپور نے مزید کہا آپ کا  کم وزن اور دبلا پن اس بات کی علامت نہیں کہ آپ صحت مند ہیں بلکہ اگر آپ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ آرام دہ محسوس کرتی ہیں تو آپ صحت مند ہیں۔

کرینہ کپور نے 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ٹشن‘‘کے لیے اپنے وزن میں بے تحاشہ کمی کی تھی، کرینہ کو دیکھ کر بہت سی خواتین اور لڑکیوں میں وزن کم کرنے کا رجحان بڑھا اس بارے میں کرینہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں 27 سال کی تھی اور میں نے اپنے وزن میں فلم کی وجہ سے کمی کی تھی، لیکن اس وقت میں اور آج میں بہت فرق ہے اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں اور اپنے قدرتی وزن کے ساتھ بہت خوش ہوں۔

The post کرینہ کپور کا موٹاپے کا شکار خواتین کے لیے اہم پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OQrR43
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment