Ads

امریکا اور چین کے درمیان نئی معاشی جنگ چھیڑ گئی

 واشنگٹن: امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی اشیائے صرف پر اب تک کے سب سے زیادہ شرح ٹیکس عائد کر دیئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے چین کی 2 سو بلین ڈالر کی درآمدی اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ جن اشیاء پر نئے ٹیکس کی چھری چلائی گئی ہیں اُن میں کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر بیس بال کے دستانے، نیٹ ورک راؤٹرز اور صنعتی پارٹس بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام پر چین نے بھی محض چند گھنٹوں بعد ہی 60 بلین ڈالر کی امریکی درآمدی اشیاء پر 5 سے 10 فیصد تک ٹیکس عائد کردیا ہے۔ چین نے اس بار جن اشیاء کو ٹیکس عائد کرنے کے لیے چُنا ہے اُن میں گوشت، کیمیکل،،ملبوسات اور گاڑیوں کے پارٹس شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا اور چین کا ایک دوسرے پر ’’محصولات کی گولہ باری‘‘

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت کے آغاز میں امریکی تجارتی پالیسی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے معاشی جنگ کو پسندیدہ امر کہا تھا۔ امریکا نے چین کی کئی مصنوعات پر ٹیکس عائد کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی کشیدگی کا آغاز ہو گیا تھا۔

The post امریکا اور چین کے درمیان نئی معاشی جنگ چھیڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PXaFKj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment