Ads

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں  جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر دانیال تنویر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے 2017 میں عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دانیال چوہدری نے عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان نے 2013 کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بچوں سے متعلق حقائق چھپائے، اس لیے وہ آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں۔

The post سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2O4o8Cx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment