Ads

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

 لاہور: آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق 127 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا راج ہے جب کہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلینڈ 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، 122 پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 110 پوائنٹس کے چوتھے جب کہ پاکستان 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بولنگ میں بھارتی بولر جسپرت بھمبرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ابتدائی 10 بیٹسمین میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا بھی چھٹا نمبر ہے۔ بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمبرا، افغانستان کے راشد خان دوسرے ، کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بہترین آل راوؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

The post آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OpdczQ

via Blogger https://ift.tt/2P0BVHQ
September 30, 2018 at 01:21AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment