Ads

اداکارہ نور کو بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ نور اپنی 6 سالہ بیٹی فاطمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ نور نے حال ہی میں اپنی بیٹی فاطمہ کی چھٹی سالگرہ منائی اور سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، تاہم اداکارہ نور کو بیٹی کی سالگرہ کی تصاویرشیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ منانا صحیح نہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے کہا زندگی میں میانہ روی اختیار کریں، سالگرہ اتنی زوروشور سے منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو سادگی سے زندگی جینا سیکھائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کو بھی  بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

The post اداکارہ نور کو بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xLJCu3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment