Ads

اٹک ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی حمایت کردی

اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پی پی پنجاب 3 پر پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز حاجی اختر اور دیگر نے فتح جنگ میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی جانب سے زلفی بخاری کے والد واجد بخاری اور ممبر صوبائی اسمبلی یاور بخاری  نے شرکت کی۔ س کاوش میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔

پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز، کارکنوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، ہم علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کی خواہش میں پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں جب کہ واجد علی بخاری نے کہا کہ آئندہ ضلع میں بلدیاتی الیکشن بھی مل کر لڑیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات میں پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، این اے 56 اور پی پی 3 پنجاب پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

The post اٹک ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xYi6ti
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment