Ads

ایشین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستانی ٹیم آج لاہور پہنچے گی

لاہور: دبئی میں ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں دس میڈلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم آج  شام لاہور پہنچے گی وطن واپسی پر ان کے شاندار استقبال کا پروگرام بنایا گیاہے۔

ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چار بہنوں نے ایک ساتھ  کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کی اور چاروں نے میڈلز لیے ہیں۔ ایشین چیمپئن شپ میں 9 میڈلز خواتین  نے حاصل کیے جب کہ مینز کیٹیگری میں پاکستان کو صرف ایک سلور میڈل حاصل ہوسکا۔

قومی ویمنز  پاورویٹ لفٹرز نے3  گولڈ 4 سلور اور 2 برانز میڈلز اپنے نام کیے، مجموعی نتائج کے مطابق پاکستان نے سینئرز  ایونٹ  میں رنراپ ٹرافی وصول کی۔ جونیئرزکیٹیگری میں تیسری پوزیشن پاکستان کو ملی۔

ان چار روزہ مقابلوں میں وریرونیکا سہیل نے گولڈ، سیبل سہیل نے برانز، رابعہ شہزاد نے سلور میڈل اپنے گلے میں ڈالا۔ سنیہا غفور نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹوئنکل سہیل نے گولڈمیڈل لے کر اپنی برتری ثابت کی۔ نادیہ مقصود نے سلور میڈل، مریم نے برانز، رابعہ رزاق نے سلور میڈل لے کر پاکستانی میڈلز کی تعداد کو بڑھایا۔ نزہت جبین نے ماسٹرز ٹو کیٹیگری میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا۔

مردوں کے ایونٹ میں راشد ملک نے سلور میڈل جیتا، جہانزیب اقبال نے پانچویں، جاوید اقبال نے چوتھی پوزیشن پائی۔ ندیم ہاشمی بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکے۔

The post ایشین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستانی ٹیم آج لاہور پہنچے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xB41Tl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment