Ads

بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آگیا

 لاہور: بھارتی شہری بلوندرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔

امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ایس سانگھا کے مطابق 70 سالہ بھارتی شہری بلوندرسنگھ ولد جاگیرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، بھارتی حکام کے مطابق بلوندرسنگھ بھارتی پنجاب کے شہر رامداس کا رہنے والا ہے، بلوندرسنگھ پلاسٹک کے ایک خالی ڈرم کی مدد سے خود کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہا تھا تاہم سیلابی پانی کی تیز لہروں کی وجہ سے وہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنرکے مطابق انہوں نے اس بارے میں پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے، بھارتی شہری کے نارنگ منڈی اور بدوملہی کے درمیانی علاقے رحیہ خاص میں ملنے کا امکان ہے جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی سرحد کے قریب مقامی لوگوں نے بلوندرسنگھ کو سیلابی پانی کے ریلے کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوتے دیکھا تاہم  پاکستانی حکام کے مطابق ابھی تک انہیں سیلابی پانی سے کوئی بھی زندہ یا مردہ شخص نہیں ملا ہے، اس حوالے سے متعلقہ علاقوں میں حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

The post بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OO3BQ4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment