Ads

نیب کا العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز منتقلی کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ

نیب کا العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز منتقلی کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز دوسری احتساب عدالت منتقل کرنے سے متعلق اپیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری احتساب عدالت منتقلی کے خلاف نیب اپیل کی سماعت ہوئی۔  نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو دونوں ریفرنسز پر کافی کارروائی ہو چکی ہے جو مکمل ہونے کے قریب ہے، نیب نے معاملے پر غور کرنے کے بعد اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ اپیلیں واپس لینے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

The post نیب کا العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز منتقلی کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zqjRkR

via Blogger https://ift.tt/2O6PvMv
September 24, 2018 at 04:22AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment