Ads

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کے خلاف زیر سماعت العزیز یہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

نیب کی جانب سے درخواست واپس لینے کے لئے موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک کے روبرو دونوں ریفرنسزپرکافی کارروائی ہوچکی ہے جو مکمل ہونے کے قریب ہے، اس لئے معاملے پرغورکرنے کے بعد اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ اپیلیں واپس لینے کی اجازت دے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: نواز شریف کی نیب ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواست منظور

واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبرایک کے جج محمد بشیرنے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

The post العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q8YD0D
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment