Ads

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں دیا میر بھاشا مہمند ڈیم سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نیا نام ’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھاشا مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلیے 5 کمیٹیوں کی منظوری

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیم فنڈ میں جو شامل ہونا چاہتا ہے اس کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم کا ایک مقام ہے، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں، ڈیم فنڈ کے نام میں چیف جسٹس نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا نام آنا چاہیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم پرجھونپڑی بنا کر بھی رہنا پڑا تورہوں گا، چیف جسٹس

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 ستمبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو سیاسی رہنماؤں کا تھا۔ وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے عطیات دینے کی بھی اپیل کی۔

 

The post سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zqGbL4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment