کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں منظم انداز میں شجرکاری مہم چلائی جائے گی جس میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ لوگ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے درخت کاٹتے ہیں لیکن اب بلوچستان میں منظم انداز میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی اور کوشش ہے کہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔
جام کمال نے کہا کہ اپنا پی ایس ڈی پی بہتر بنا کر وفاق سے گرانٹ کی بات کریں گے کیوں کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاق اور صوبے کو مل کر کام کرنا ہوگا جب کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس پلانٹ لگانے کے منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔
The post وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oyPDGc
0 comments:
Post a Comment