Ads

چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال  پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال  پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایڈووکیٹ ظفر کلانوری کی مفاد عامہ کی درخواست پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات باآسانی دستیاب ہے، منشیات کے فروغ سے ہم اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تمام چوروں کو پکڑنے کا وقت آگیا ہے

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ بھی  طالبعلموں اور دیگر نوجوانوں کو آئس سمیت دیگر منشیات باآسانی میسر آ جاتی ہیں، پاکستان کے روشن مستقل کے لیے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہو گا۔ چیف جسٹس نے سی سی پی او لاہور اور اینٹی نارکوٹکس افسران سمیت دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

The post چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xnUDRN

via Blogger https://ift.tt/2QA2PXV
September 16, 2018 at 04:24AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment