Ads

آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کی سزا میں اضافہ کردیا

دبئی : 

میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر باؤلر کو اب 6 ٹیسٹ میچز یا 12 ایک روزہ میچز کی پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گیند کو خراب کرنے کی سزا کو مزید سخت کرتے ہوئے لیول 2 کے بجائے لیول 3 میں شامل کر دیا ہے۔ جس کی سزا  6  ٹیسٹ میچوں یا 12 ایک روزہ میچوں کی پابندی ہو گی۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوائنٹس میں کٹوتی کو 8 سے بڑھا کر 12 کر دیا ہے اسی طرح لیول 3 کی شقوں کی خلاف ورزی پر اب میچ ریفری ہی سماعت کر کے سزا سنائے گا جب کہ اس سے قبل یہ صرف لیول ٹو کی شق کی خلاف وزری تک محدود تھا۔

نئے قوانین کے تحت اب لیول 4 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کی صورت میں ہی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا جب کہ امپائرز سے بدتمیزی، کھیل کے دوران گالم گلوچ اور بال ٹیمپرنگ کے علاوہ کوئی بھی ناجائز حربے پر اب لیول 2 اور لیول 3 شق کی خلاف ورزی کے تحت سزاسنائی جائے گی۔

نئے قوانین میں آئی سی سی نے میچ ریفری کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھا دیا ہے جس کے تحت ڈک ورتھ لوئس سسٹم، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلینگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے پلینگ کنڈیشنز میں بھی معمولی ردوبدل کرتے ہوئے 700  ون ڈے میچز اور 428 ٹی ٹوئنٹی میچز کو بنیاد بنا کرڈک ورتھ سسٹم کا تیسرا ورژن جاری کیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کا اطلاق اتوار 30 ستمبر کو جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان کمبرلے میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

The post آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کی سزا میں اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OmSgt6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment