Ads

کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے

 کراچی: وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، میری فٹنس اور کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، دیگر ممالک کی ٹیموں میں دو وکٹ کیپر شامل ہوتے ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔ چیف سیلکٹر کا ٹیم کے انتخاب میں زیادہ عمل دخل نظر نہیں آرہا، اتنی ہمت نہیں کہ حق کے لئے لڑائی کرسکوں، حق کیلئے آواز بلند کروں گا تو نوٹس جاری ہوجاتا ہے،اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا سامان جلا دوں، کیا منفرد کارنامہ انجام دوں کہ شاید پی سی بی مجھ سے رابطہ کرے۔

The post کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NA8RGb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment