Ads

پرویز مشرف وطن واپسی کے لیےجو یقین دہانیاں چاہتے ہیں دیں گے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی واپسی کے لئے تمام شرائط تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو یقین دہانیاں چاہتے ہیں وہ دیں گے.

سپریم کورٹ میں این ار او کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سیکیورٹی، علاج اور رہائش کے مسائل ہیں۔

چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی واپسی کے لئے تمام شرائط تسلیم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے رہمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو واپسی کے لئے جویقین دہانیاں چاہئیں ہم دیں گے، ان کا سب سے بڑے اسپتال سے علاج کرائیں گے، ڈی جی رینجرز پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، اگر چاہیں تو ان کی سیکیورٹی کے لئے پوری بریگیڈ لگوادیں گے ،جس دن پرویز مشرف کو آنا ہوگا ان کا فارم ہاؤس کھول کر صاف بھی کروادیں گے، ان سے اثاثوں کا بھی نہیں پوچھیں گے۔ انہیں سفری اخراجات یا جیب خرچ کے لیے رقم چاہیے تو اس کا بندوبست بھی کر دیں گے۔

چیف جسٹس کے ریمارکس پر اختر شاہ نے پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق فیصلے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے ہم وہ بھی دے دیتے ہیں۔ پرویز مشرف سے متعلق کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

The post پرویز مشرف وطن واپسی کے لیےجو یقین دہانیاں چاہتے ہیں دیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IdKT1J
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment