Ads

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سر میں تکلیف کے باعث پمز ہسپتال کے سی سی یو میں داخل کرلئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں پمز ہسپتال کے سی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔ اسپیکر اسمبلی سیمینار میں شرکت کے بعد سر میں شدید درد کا شکار ہوئے تو  چیک اپ کے لیے پمز پہنچ گئے، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز

اسپتال ذرائع کے مطابق کارڈیک سینٹر میں اسد قیصر کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں جب کہ ان کی ای سی جی بھی کی گئی، ان کی ای سی جی رپورٹ اور ایکو نارمل ہے تاہم بلڈ پریشر بڑھا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے ادویات دے دی گئیں، اور ڈاکٹرز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شام تک آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zpARYo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment