دبئی: ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے قومی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک روزہ میچز میں ابھی تک صرف 2 بار ہی مدمقابل ہوئی ہیں اور دونوں میچز میں قومی ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بنگلا دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دے دی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دی تھی۔
The post ایشیا کپ؛ ہانگ کانگ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xbHk7S
via Blogger https://ift.tt/2QwomkB
September 16, 2018 at 04:24AM
0 comments:
Post a Comment