Ads

بھارت میں جنونی ہندوؤں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا

بھارتی ریاست منی پور میں جنونی ہندوؤں نے کار چوری کا الزام لگا کر مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ منی پور کے علاقے تھروئی جام میں پیش آیا جہاں مشتعل ہندوؤں کے ایک ہجوم نے26 سالہ مسلمان نوجوان فاروق خان کو کار چوری کا الزام لگا کر اس پر لاٹھیوں کی بارش کردی اور وحشیانہ تشدد کرکے نوجوان کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، تاپسی پنوں کا اعتراف

پولیس نے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا تو انتہا پسند ہندووں نے ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا، ملزمان نے پولیس اہلکارں کو بھی  مار مار کر زخمی کردیا۔

دوسری جانب مقتول کے اہل خانہ نے حکومت س انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جان لینے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

The post بھارت میں جنونی ہندوؤں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xodhZN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment