لاہور: گولڈ میڈلسٹ ریسلر محمد انعام ایک بار پھر ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد انعام کا کہنا تھا کئی ماہ سے انٹرنیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کی اپیل پر کسی نے توجہ نہیں دی بلکہ اب تو ملک میں بھی ٹریننگ کا باقاعدہ کیمپ نہیں دیا جارہا، یہ صورت حال پاکستانی ریسلرز کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ریسلنگ میں میڈلز آنے کے بہت امکانات ہیں، لیکن حکومت اس جانب زیادہ دھیان نہیں دے رہی۔
کامن ویلتھ کے دو بار چیمپئن ریسلر نے بتایا کہ وہ مکمل فٹ ہوکر گوجرانوالہ کے ریسلنگ کلب میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کرنے پر مجبور ہیں۔ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کے ممنون ہیں جو تمام مالی مشکلات کے باوجود ورلڈ ایونٹ میں ٹیم بھیج رہے ہیں۔ اس بار بھی گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔
6 اور 7 اکتوبر کو ترکی کے شہر دلیان میں شیڈول ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں چار ریسلرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، محمد انعام 90 کلوگرام کیٹگری میں میڈل کی جنگ لڑیں گے۔ طیب رضا 90 کلو گرام پلس کیٹگری کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اسد بٹ 80 کلوگرام مقابلے میں قسمت آزمائی کریں گے، غلام غوث نے 70 کلوگرام کیٹگری میں جگہ حاصل کی ہے۔ محمد صفدر بٹ کوچ، اسد اللہ مینجر اور محمد ریاض بطور ریفری ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کررہے ہیں۔
سیکرٹری فیڈریشن ارشد ستار کےمطابق ایشین گیمز میں ریسلنگ میں رزلٹ اچھے نہیں آئے تاہم یقین ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان میڈلز جیتنےمیں ضرور کامیاب ہوگا۔
The post ریسلرمحمد انعام ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xM8kug
0 comments:
Post a Comment