Ads

پاکستان کی بھارت سے آبی تنازع حل کرانے کیلیے ورلڈ بینک سے پھر درخواست

نیو یارک: پاکستان نے ورلڈ بینک سے ایک بار پھر پاک بھارت پانی تنازعہ حل کرانے کی درخواست کردی۔

نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے صدر عالمی بینک کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں اس لیے پاکستان چاہتا ہے کہ ورلڈ بینک ثالثی کا کردار ادا کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ایکو ممالک سے بہتر تعلقات رکھتا ہے، کچھ ایکو ممالک میں توانائی کا بحران ہے جب کہ بعض کے پاس وافر ذخائر ہیں، خطےمیں توانائی کےروابط پاکستان کی ترجیح ہے، سی پیک خطے کے ممالک میں روابط کا بہترین منصوبہ ہے، ہم ہمسائیوں سے تجارتی مقاصد کے لیے ریل اور بنیادی ڈھانچہ بہتر کررہے ہیں،ہم تہران، استنبول راہداری اور پاک،ایران،ترکمانستان ریلوے منصوبے کو بھی فعال بنائیں گے۔

شاہ محمود نے امریکی ایوان نمائندگان ’کانگریس‘ کی امور خارجہ اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن جوئے ولسن سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو تعلیم اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی ہے کیونکہ  تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی میں نوجوانوں نے اہم کردارادا کیا، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے۔ جوئے ولسن نے کہا کہ خطے میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں پانی کا مسئلہ بہت گھمبیر ہوتا جارہا ہے اور پاکستان اس سے بری طرح متاثر ہوگا، عالمی بینک کے صدر نے یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اور کوشش کی جائے گی۔

The post پاکستان کی بھارت سے آبی تنازع حل کرانے کیلیے ورلڈ بینک سے پھر درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xCJA8y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment