Ads

حکومت کا اپنا گھر اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے اپنا گھر کے نام سے اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ اتھارٹی کے قیام کے لئے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے قراردادیں پاس کروائی جائیں گی، ان قراردادوں کی بنیاد پر وفاقی حکومت بے گھر افراد کے لئے گھر فراہم کرنے کی قانون سازی کرے گی۔

حکومت نے بے گھر افراد سے 15 اکتوبر سے گھروں کے لئے درخواستیں طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، درخواست فارم نادرا کی مدد سے تیار کیا جائے گا، فارم معمولی قیمت پر مقررہ بینکوں سے دستیاب ہوگا۔ ان درخواستوں کی بنیاد پر گھروں کی طلب کا ڈیٹا اکٹھا کرکے پہلے سال میں مجموعی گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں للہ اور بھیرہ انٹرچینج  کے قریب دو نئے شہر آباد کیے جائیں گے جہاں جدید طرزِ زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

The post حکومت کا اپنا گھر اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ogs0AG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment