کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیویز کے رسالدار کو شہید کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث لیویزفورس کا ایک رسالدار شہید ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
The post قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز رسالدار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QAaNR2
via Blogger https://ift.tt/2Ot4zki
September 16, 2018 at 08:04AM
0 comments:
Post a Comment