Ads

تنوشری دتہ کی پریانکا چوپڑا پر لفظی گولہ باری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے پریانکا چوپڑا کو نہایت چالاک اورموقع پرست خاتون قرار دے دیا۔

اداکارہ تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعداداکارہ پریانکا چوپڑا، سونم کپور اور ٹوئنکل کھنہ سمیت متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے ان کے حق میں ٹوئٹ کیں تاہم تنوشری دتہ نے اپنی ہی حمایت میں کھڑی ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو موقع پرست اور چالاک قرار دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:بالی ووڈ انڈسٹری تنوشری دتہ کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں تنوشری دتہ نے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے میرا نام لیے بغیر ٹوئٹ کیاہے، میرا ایک نام ہے، وہ میرانام لے کر ٹوئٹ کرسکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، پریانکا چوپڑا نے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے وہ بہت ہی چالاک ہیں انہوں نے صحیح وقت پر ایک باریک کام کیا ہے، لیکن میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ایک نام اور ایک سچ ہے اور میں یہ سچ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہوں اپنے لیے نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے جو اس طرح کی حالات کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی اپنے حق میں کی گئی ٹوئٹ کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب جانتے ہوئے بھی ان کے شوہر اکشے کمار ناناپاٹیکر کے ساتھ فلم’’ہاؤس فل 4‘‘میں کام کررہے ہیں۔

The post تنوشری دتہ کی پریانکا چوپڑا پر لفظی گولہ باری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ra7FLX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment