Ads

بھارتی حکومت بھنگ کو جائز قرار دے ، ادے چوپڑا کا مطالبہ

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز ادے چوپڑا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت بھنگ کو قانونی طور پر جائز قرار دے۔

ادے چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت کو بھنگ کو قانونی طور پر جائز قرار دینا چاہیے کیوں کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر اسے قانوناً جائز قرار دے کر ٹیکس لگا دیا جائے تو یہ بہت بڑا آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے‘۔

ادے چوپڑا نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بھنگ سے وابستہ جرائم کم ہوجائیں گے لیکن سب سے اہم بات یہ کہ اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔

ادے چوپڑا کے بیان پر ممبئی پولیس میدان میں آگئی۔ انہوں نے ادھے کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ’سر بھارتی شہری ہونے کے ناطے آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ عوامی پلیٹ فارم پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن ایک بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ بھارت میں بننے والے 1985ء کے نارکوٹکس، ڈرگس، اینڈ سائکو ٹروپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت بھنگ کا استعمال، اسے رکھنا اور اس کی نقل و حمل قابلِ تعزیر جرم ہیں، آپ اس بات کو بھی پھیلائیں۔

The post بھارتی حکومت بھنگ کو جائز قرار دے ، ادے چوپڑا کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OqJlnb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment