اسلام آباد: کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعے کی شام اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والے افسر ضرار حیدر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے اور ضرار حیدرکی معطلی کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سربراہ کویتی وفد کا بریف کیس چرانے والا 20 گریڈ کا افسر گرفتار
وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری نے ضرار حیدر کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چوری کی باضابطہ تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ ضرار حیدر اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری تھے اور ان پر الزام ہے کہ کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا پرس چوری کرلیا تھا، اس الزام میں انہیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
The post کویتی وفد کا بیگ چرانے والا افسر نوکری سے برطرف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zF32mh
via Blogger https://ift.tt/2DIcklG
September 30, 2018 at 03:26AM
0 comments:
Post a Comment