Ads

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

 اسلام آباد: وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی اور وزیراعظم کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیر اعظم کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کو معطل کرنے جب کہ سانحے کے اہم کردار اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب 

ذرائع وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم سانحہ ماڈل ٹاون میں ہر صورت انصاف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں اور انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث تمام پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی۔

The post وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OWIPxD

via Blogger https://ift.tt/2DSEVVF
September 30, 2018 at 04:26AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment