Ads

پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے

کراچی:  قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے وہ ایشیا کپ میں پاکستان کا بنگلہ دیش سے میچ اور ٹیم کی رسائی کی صورت میں فائنل دیکھنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق ٹور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پلیئنگ الیون کے انتخاب سے خوش نہیں، انھیں لگتا ہے کہ اب تک درست کمبی  نیشن میدان میں نہیں اتارا گیا، ٹیم میں توازن کی کمی نظر آئی ہے اسی لیے وہ بقیہ میچز کیلیے پلیئنگ الیون کے انتخاب میں اپنی رائے بھی دینا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کوچ مکی آرتھر کا سلیکشن میں عمل و دخل حد سے زیادہ بڑھ چکا انہی کے کہنے پر محمد حفیظ کو ڈراپ کیا گیا تھا، جب تک ٹیم جیتتی رہی تو انھیں من مانی کرنے دی گئی مگر اب متواتر ناکامیوں سے سلیکشن کمیٹی پر دباؤ بڑھ گیا لہذا وہ اپنی اہمیت منوانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کا بدھ کو بنگلہ دیش سے مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ سیمی فائنل جیسی اہمیت رکھتا ہے۔

The post پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xCc8yI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment