Ads

تنوشری دتہ کا ناناپاٹیکر کے بعد بالی ووڈ ہدایت کار پر بھی ہراسانی کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے بعد بالی ووڈ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی ہراسانی کا الزام لگادیا۔

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  فلم ’’چاکلیٹ، ڈیپ ڈارک سیکریٹس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ویویک اگنی ہوتری نے مجھے مختصر کپڑے پہن کر رقص کرنے کے لیے کہا اورمجھے ہراساں کرنے کے علاوہ  میرے ساتھ بدسلوکی کی جب کہ اس ڈانس میں میرا کوئی سین نہیں تھا، ہدایت کار کے اس رویے پر میں دنگ رہ گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تنوشری دتا کا نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام

اداکارہ نے مزید کہا اس واقعے کے وقت سیٹ پر موجود  اداکار عرفان خان  اور سنیل شیٹھی فوراً میری حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عرفان خان نے ہدایت کار سے کہا آپ کیا کہہ رہے ہیں شوٹنگ میں اداکارہ کی کوئی ضرورت نہیں اور مجھے معلوم ہے اداکاری کیسے کرنی ہے مجھے اداکاری کرنی آتی ہے۔ میں عرفان خان کے اس عمل کو سراہتی ہوں کیونکہ انہوں نے ہدایت کار کے سامنے میرے لیے آواز اٹھائی۔

The post تنوشری دتہ کا ناناپاٹیکر کے بعد بالی ووڈ ہدایت کار پر بھی ہراسانی کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NJ3kkV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment