Ads

بسمہ معروف کا ویمنز ورلڈ ٹی 20 کیلیے ساتھی کرکٹرز کو بڑا مشورہ

 لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اہم رکن بسمہ معروف نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ساتھی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آپریشن کے بعد فٹنس اور صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں، جویریہ ودود باصلاحیت ہیں، ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران ہمیں مثبت ذہن کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ہوگی، آسٹریلیا کے خلاف کوالالمپور میں کھیلی جانے والی سیریز میں سامنے آنے والی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، میرے خیال میں ہمیں بےخوف کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، کسی بھی خاص میچ پر بہت زیادہ توجہ دینے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے، ہمیں نیچرل کھیل پیش کرنے پر توجہ دینا چاہئے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں عمائمہ سہیل نے بڑی مثبت کرکٹ کھیلی، پاکستان کا اسپن اٹیک بھی ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

سرجری کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والی اسٹار پلیئر نے فوری طورپر ٹیم کی کمان سنبھالنے کی بجائے آسٹریلیا کے خلاف ملائیشیا میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران قیادت کرنے والی جویریہ ودود کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post بسمہ معروف کا ویمنز ورلڈ ٹی 20 کیلیے ساتھی کرکٹرز کو بڑا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ACshq8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment