Ads

مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں 42 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ماہ ستمبر میں ایک خاتون سمیت 42 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کرتے ہوئے خاتون سمیت 42 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ اکثر نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

اسی طرح گزشتہ ماہ احتجاجی مظاہروں پر لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کے استعمال کے باعث 231 کشمیری زخمی ہوئے جب کہ حریت رہنماؤں سمیت 399 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

دریں اثناء ایک درجن سے زائد سرچ آپریشن کے دوران 65 گھروں کو مسمار کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 14 خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ بچوں اور بزرگوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کے لیے جامع مسجد سری نگر میں دو مرتبہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگائی۔

علاوہ ازیں ماہ ستمبر میں بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما شبیر احمد ڈار سمیت ایک درجن سے زائد حریت رہنماؤں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے سیاہ قوانین کے تحت نظر بند رکھا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں 42 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NXL1ss
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment