Ads

کراچی میں رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزیکشن

کراچی میں رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزیکشن

کراچی: کراچی کے رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

پاکستان کی تاریخ میں بے نامی اکاؤنٹس کی اب تک کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن سامنے آگئی، کراچی کے رکشا والے کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، زور طلب خان کے نام سے سالارانٹر پرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا، سالار انٹرپرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے کم از کم 5 بینکس سے ٹرانزیکشن ہوئی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق رکشا ڈرائیور کا اکاونٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا ہے، بینک اکاؤنٹس کراچی اور بونیر کے مختلف بینکوں میں کھولے گئے، ایک نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ روپے اور دوسری سے 3 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

ایف بی آر نے زور طلب خان کو نوٹس بھجوادیا جس میں ٹیکس چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے جواب طلب کرلیے جب کہ زور طلب خان کا بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے والے عمار خان کو بھی جلد نوٹس روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے وہ اس وقت بونیر میں ہوں، کراچی آنے پر رابطہ کروں گا۔

The post کراچی میں رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزیکشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q7NWM4

via Blogger https://ift.tt/2CVBHya
October 31, 2018 at 04:46AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment