کراچی: کراچی کے رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
پاکستان کی تاریخ میں بے نامی اکاؤنٹس کی اب تک کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن سامنے آگئی، کراچی کے رکشا والے کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، زور طلب خان کے نام سے سالارانٹر پرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا، سالار انٹرپرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے کم از کم 5 بینکس سے ٹرانزیکشن ہوئی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق رکشا ڈرائیور کا اکاونٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا ہے، بینک اکاؤنٹس کراچی اور بونیر کے مختلف بینکوں میں کھولے گئے، ایک نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ روپے اور دوسری سے 3 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
ایف بی آر نے زور طلب خان کو نوٹس بھجوادیا جس میں ٹیکس چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے جواب طلب کرلیے جب کہ زور طلب خان کا بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے والے عمار خان کو بھی جلد نوٹس روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے وہ اس وقت بونیر میں ہوں، کراچی آنے پر رابطہ کروں گا۔
The post کراچی میں رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزیکشن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q7NWM4
0 comments:
Post a Comment