اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز پرعدلیہ کومداخلت کرنے کا حق ہے تاہم کوئی شخص سپریم نہیں صرف آئین سپریم ہے جب کہ عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
آئی جی تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان سپریم کورٹ کے حوالے سے نہیں بیوروکریسی کے متعلق تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتظامی معاملات حکومت کے ہاتھ میں ہی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی حکومت کو انڈرمائن نہیں کر سکتی، آئین میں اختیارات کی تقسیم ہے، ملک آئین کے مطابق چلے گا اور اختیارات سے تجاوز پرعدلیہ کومداخلت کرنے کا حق ہے تاہم کوئی شخص سپریم نہیں صرف آئین سپریم ہے، سپریم کورٹ جو حکم کرے گی وہی ہوتا ہے، چیف جسٹس سے کرسی کا بھی اور ذاتی احترام بھی ہے، عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی اے پی سی پھس پھسی ہے، مولانا صاحب لگے رہیں، شاید انہیں اگلے 10، 15 سال میں کوئی کامیابی مل جائے تاہم اس وقت حکومت مستحکم اور لوگوں کا عمران خان کی حکومت پر اعتماد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی ایک شریف آدمی ہیں لیکن لڑائی جھگڑے تو سب کے ہی ہوتے ہیں۔
The post عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ohfs82
0 comments:
Post a Comment