Ads

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی زبان پھسل گئی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زبان پھسل گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے این آر او پر لعنت بھیجی ہے اور بجلی کی قیمتوں کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف

ایوان میں اظہار خیال کرتے کرتے تقریر شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔  پھر فورا ہی انہیں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کی، لیکن ان کی اس حرکت پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ اسپیکر اسد قیصر سمیت تمام ارکان اسمبلی کھلکھلا کر ہنس پڑے اور زوردار انداز میں کافی دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔

The post قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی زبان پھسل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zgHnj4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment