Ads

صدر عارف علوی نے کراچی لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا

 کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 11 سال سے بند کراچی سے دھابیجی لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا، دھابیجی ایکسپریس کے نام سے چلنے والی لوکل ٹرین دھابیجی سے کراچی سٹی اسٹیشن کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے جب کہ کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی۔ لوکل ٹرین کا کرایہ 25 سے 80 روپے ہوگا اور یہ ڈرگ روڈ، ملیر سٹی، لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں سمیت 7 اسٹیشنز پر رکے گی۔ لوکل ٹرین پر یکم نومبر کو مفت سفر کیا جاسکے گا۔

تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ماضی میں سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین تھا جو بند ہوگیا، آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائے، ملک کے ساتھ ساتھ ریلوے کو بھی بہت بری طرح سے لوٹا گیا،ریلوے کا فریٹ سازش کے تحت ختم کی گئی۔

اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ دھابیجی ٹرین وزیراعظم کی طرف سے کراچی کے مزدوروں کے لئے تحفہ ہے، ریلوے کا نظام نیست و نابود ہوگیا ہے، 70 سالوں سے پٹری کو ہاتھ نہیں لگایا گیا، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر ریلوے کے ساتھ بہت ظلم ہوا۔ آئندہ چند دنوں میں مزید ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، ہر صوبے میں ریلوے اراضی پر 4، 4 انڈسٹریل زون بنائیں گے، اس کے علاوہ ایک ہزار پیٹرول پمپس کا ٹینڈر بھی جاری کررہے ہیں۔

The post صدر عارف علوی نے کراچی لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ACf68y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment