Ads

کے پی میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں خیبرپختونخواہ میں اسپتالوں کے فضلہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں وزیرصحت کے پی کے عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری اسپتالوں سے روزانہ 4 ہزار137 کلو اور نجی اسپتالوں کا فضلہ 6 ہزار کلوتک روزانہ کا ہے، اسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جب کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔

سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مشینری خرید رہے ہیں جب کہ روزانہ 3 ہزار 933 کلو فضلہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے 10 دن میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے پلان سمیت تمام معلومات کے ساتھ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔

The post کے پی میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CR1EiH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment