لاہور: شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ نظر آنے والی تصاویر بڑی خوبصورت اور بڑے پیارے بچے نظر آرہے ہیں لیکن ہماری طرف سےتاحال بیٹے کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں لائی گئی۔
یاد رہے کہ جب سے حیدرآباد دکن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے اذلان کی آمد ہوئی ہے، دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین خوبصورت بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسٹار پلیئرز کی جوڑی کا بچہ قرار دے رہے ہیں۔
کئی صارفین بڑی دلچسپ تصاویر بھی شئیر کررہے ہیں، ایک نے کسی میچ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں شعیب ملک نے بابر اعظم کو اٹھایا ہوا ہے۔
The post شعیب ملک سوشل میڈیا پر زیر گردش بیٹے کی جعلی تصاویر سے پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EUCbHE
0 comments:
Post a Comment