Ads

محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف یواے ای میں ٹیسٹ سیریزکیلیے طلب

 لاہور: بیٹنگ فلاپ ہونے کی خدشات دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو محمد حفیظ کی یاد آگئی۔

سینئر بیٹسمین کو آسٹریلیا کیخلاف 2 میچزکی سیریز کیلیے یواے ای میں طلب کرلیا گیا ہے، آل راﺅنڈر پہلی دستیاب فلائیٹ سے روانہ ہوجائیں گے۔

محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016 میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا، اس کے بعد قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان اورآﺅٹ ہوتے رہے، آخری ایک روزہ میچ جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے، اس کے بعد انہیں روال سال دورہ زمبابوے کیلیے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ناکامی کے بعد پانچوں ون ڈے باہربیٹھ کردیکھے۔

ایشیا کپ میں انہیں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا، تاہم یواے ای کی کنڈیشنزمیں بہترکھیلنے کی صلاحیت اوراسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے ان کو 18ویں پلیئر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

The post محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف یواے ای میں ٹیسٹ سیریزکیلیے طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OWK7IW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment