Ads

صدرعارف علوی کی طیب اردگان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

صدرعارف علوی کی طیب اردگان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

 انقرہ: صدرِ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے ترک صدر طیب اردگان سے انقرہ میں صدارتی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور اور خطے کو درپیش تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ترکی کے 95 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدر پاکستان نے آزادانہ تجارتی معاہدے اور دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترک صدر طیب اردگان نے صدر پاکستان کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ امید ہے کہ نئی حکومت کے دوران یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نئی قیادت میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ بھی حاصل ہوگا۔

قبل ازیں ترک کو میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب دنیا کو دونوں ملکوں کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔

 

The post صدرعارف علوی کی طیب اردگان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q5LCVT

via Blogger https://ift.tt/2DcUd6f
October 30, 2018 at 04:06AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment