جینیوا: پاکستانی اسکواش پلیئر نورینہ شمس نے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے سوشل فورم پر خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مالاکنڈ لوئر دیر جیسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی نورینہ شمس اسکواش کی عالمی درجہ بندی میں 127 ویں درجہ پر ہیں، جینیوا میں یکم سے تین اکتوبر تک ہیومن رائٹس کونسل کا سوشل فورم جاری ہے، اس مرتبہ کھیلوں میں ہیومن رائٹس کے حقوق اور ان کی اہمیت کواجاگر کرنا اس کا فورم کا موضوع ہے۔
اکیس سالہ نورینہ نے اس پلیٹ فارم پر پاکستانی کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کے حقوق پر بھی اظہارخیال کیا۔ نورینہ کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان کا اعزاز نہیں بلکہ تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے لیےفخر کے لمحات ہیں کہ اقوام متحدہ کے اس فورم پر ان کی نمائندگی ہوئی۔
اپنے خطاب میں نورینہ نے خاص طورپر کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے انواسٹرز پر زور دیا کہ انہیں مرد اور خواتین کھیلوں کی تفریق کے بغیر برابری کی سطح پر تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ کھیلوں میں انوائسٹ کرنے کا مطلب اپنے مستقبل کو بہترین اور محفوظ بنانا ہے۔ نورینہ اس سے پہلے 2017 میں نیویارک میں خواتین کے حقوق پر یواین کمیشن میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔
The post قومی خاتون اسکواش کھلاڑی نورینہ شمس کا بڑا اعزاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P5czs6
0 comments:
Post a Comment